ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ٹریفک کے المناک حادثے میں بچی سمیت 3 افراد جاںبحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ انڈس ہائی وے پر فلائنگ کو چ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا پولیس اور امداد ی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ملتان روڈ انڈس ہائی وے پر تھانہ پروآ کی حدود میں ماہڑہ کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں فلائنگ کوچ میں سوار سات سالہ بچی حنیفہ بی بی دختر گل شادے وزیر سکنہ گاﺅں گشکوری پروآ، 28 سالہ عبدالرزاق ولد خدا بخش سکنہ بستی رئیس والی ڈیرہ غازی خان اور 75 سالہ قلندر ولد علی گل سلیمان خیل سکنہ حال رمک موقع پر جاںبحق جبکہ نو افراد شدید زخمی بھی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں شروع کرکے لاشوں اور زخمیوں کو فلائنگ کوچ سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ فلائنگ کوچ مکمل تباہ ہوگئی۔ ٹریفک حادثہ فلائنگ کوچ ڈرائیور کی غفلت اور غلط اوورٹیک کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔
![]()