Home / اہم خبریں / پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سیاسی، سماجی، علمی، فکری فلسفے کی امین ہے۔ قاضی زاہد حسین

پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سیاسی، سماجی، علمی، فکری فلسفے کی امین ہے۔ قاضی زاہد حسین

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سابق سیکرٹری کوآرڈینیشن سید ظفر اقبال کے مرکزی سپریم کونسل پی اے ٹی کے ممبر بننے پر انکے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین نے کہا پاکستان عوامی تحریک صرف ایک سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سیاسی، سماجی، علمی، فکری فلسفے کی امین ہے۔ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کی جدوجہد اور بیداری شعور کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے قیادت اور کارکنان کی جانی مالی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔ پی اے ٹی کے کارکن نظریاتی ہیں اور نظریاتی کارکن فکری نظریاتی جماعتوں کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک اپنے قائد کے فکر و فلسفے پر کاربند ہے ہم پاکستان سے کرپٹ نظام کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عوامی تحریک مشتاق صدیقی جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے کہا این آر او نہ دینے کی دعویدار موجودہ حکومت کی ناکامی کے پیچھے کرپٹ نظام کا ہاتھ ہے عمران خان بھی بے بس وزیر اعظم ہے کرپٹ مافیا نے اس کے ہاتھ پاؤں بھی باندھ رکھے ہیں انھوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی بات پر عمل کیا ہوتا تو آج اس ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انھوں نے کہا بد قسمتی سے موجودہ حکومت نے عوام کو سوائے دعووں، سبز باغوں، مایوسی، مہنگائی، بے روزگاری کے کچھ نہیں دیا۔ انھوں نے کہا ڈر ہے موجودہ حکومت کی ناکامی کے بعد عوام ایک بار پھر ماضی کی کرپٹ حکومتوں کو اپنا مسیحا نہ سمجھ بیٹھیں۔ تقریب سے کمال قادری، عبد الواحید، بشیر خان مروت، ساجدہ جبین، شفقت شیخ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے