تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے 8 کھلاڑی ٹریننگ کمپس میں کوالیفائی کرگئے

سندھ سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے 8 کھلاڑی ٹریننگ کمپس میں کوالیفائی کرگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے 8 کھلاڑی ٹریننگ کمپس میں کوالیفائی کرگئے، لاڑکانہ کے عبیداللہ بھٹو اور کراچی کے آغا عون علی کا نام اذلان شاہ ہاکی ٹورنامینٹ ملائشیا کے لیئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لسٹ میں شامل کردیا، جبکہ عبداللہ رحمان، اربازایاز، شاہ زیب خان، حماد ایاز، حارث نصیر، شہباز علی اور عطاء اللہ کو جونیئر کیمپ کے لیئے سلیکٹ کیا گیا ہے، تمام منتخب کھلاڑیوں کو محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ کے معاون خصوصی بنگل خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس سندھ سید امتیاز علی شاہ کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا، اس سلسلے میں سیکریٹری اسپورٹس کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستان ہاکی کے بڑے بڑے ناموں کا تعلق سندھ سے رہا ہے، سید امتیاز علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ اسپورٹس کی جانب سے قومی ٹیمز میں سندھ کی نمائندگی کا معاملہ اٹھایا گیا تو ہاکی فیڈریشن نے سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا جوکہ خوش آئندہ بات ہے، سیکریٹری اسپورٹس نے سندھ سے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کرنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا اور امید کی کہ آئندہ بھی ہر بیرونی دورے اور مقابلوں میں سندھ کے نوجوانوں کو اہلیت کی بنیاد پر بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا، انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے کھلاڑی کسی صورت بھی پریشان نہ ہوں، محکمہ اسپورٹس ہر کھیل میں اپنے صوبے کی بھرپور نمائندگی کے لیئے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے