Home / اہم خبریں / الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ شرکت کے بعد قومی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ شرکت کے بعد قومی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یو اے ای سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر قومی کھلاڑیوں کا پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نمائندوں اور پلیئرز کے عزیز و اقارب نے شاندار استقبال کیا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ سوات کی نو سالہ عائشہ ایاز نے الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلایا تھا۔ تین روزہ مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 5 سلور اور تین برانز میڈلز بھی جیتے۔ عائشہ انور، فاطمہ خاور، سینان اشفاق، محمد دانش اور محمد مرتضی عباس نے چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ ملائکہ نایاب، انوشے علیم اور محمد عبدل عابدی نے کانسی کے تمغے جیتے۔ یو اے ای کی ریاست الفجیرہ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں 32 ممالک کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ نے کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔ ٹیم کو دیئے ایک تہینتی پیغام میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کرے گی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی مجموعی طور پر بہتر رہی۔ دنیا بھر سے نامور مارشل آرٹ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو مضبوط حریف کھلاڑیوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال پاکستان انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن جی 1 اور سیف تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے