کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کے پانچ فروری یوم یکجہتی کمشیر کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیریوں کی قربانیوں اور وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے آج پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے، موجودہ حکومت کی کاوشوں سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کے خلاف چارج شیٹ جاری کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے خود کہا ہے کہ وہ کشمیر کے سفیر ہیں۔ اب ساری قوم اور ساری دنیا والے بھی انہیں کشمیر کا سفیر کہہ رہے ہیں۔ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا ہوگئی مودی اس صدی کا فرعون بن کر سامنے آیا ہے، کشمیر میں بچوں، جوان بوڑھوں کا قتل اور ماؤں بہنوں کی عزتوں کو پامال کیا جارہا ہے کشمیر کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی برادری مثبت اور عملی کردار ادا کرے۔ آر ایس ایس کا نظریہ سمجھنا ضروری ہے جس نے بھارت پر قبضہ کر لیا ہے، آر ایس ایس جماعت مسلمانوں کی نفرت میں بنائی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پر طلم و ستم کی داستان قائم کر رکھی ہے۔ اس وقت دنیا بد ترین دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ عالمی برادری بھارت کے خلاف اقدامات اٹھائے۔ آج پورے پاکستان کی عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آج کے دن ہم کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، کشمیر ہمارا ہے سارے کا سارا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان آج 22 کروڑ پاکستانی اپنے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ساری عوام سڑکوں پر ہے پیغام دے رہی ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھلا سکے، دہشتگرد ہٹلر مودی نے بھارت میں مسلمانوں اور کشمیری کے ساتھ ظلم جبر کی داستان بنا رکھی ہے، وزیر اعظم عمران خان پوری قوم کے ساتھ لیڈ کرتے ہوئے کشمیریوں کو آزادی دلوائے گی پی ٹی آئی کی حکومت اور پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔
![]()