Home / اسلام آباد / آج کا دن کشمیریوں کیلئےحمایت کی تصدیق کا دن ہے۔ خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم عمران خان کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

آج کا دن کشمیریوں کیلئےحمایت کی تصدیق کا دن ہے۔ خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم عمران خان کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کا کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کیلئےحمایت کی تصدیق کا دن ہے۔ بھارت غیر قانونی طور ہر گرفتار تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے۔ خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو کالے قواینن کے تحت دئے گئے اختیارات ختم کئے جائیں۔ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔ بھارتی جیلوں میں زیر حراست کشمیریوں سمیت رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ بھارت مقبوضہ کمشیر کافوجی محاصرہ اور غیر قانونی اقدامات ختم کرے۔ وزیر اعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کو اٹوٹ رشتوں اور لازوال محبتوں کی تجدید کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن کشمیریوں کیلئے اپنی حمایت کی تصدیق کا دن ہے۔ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو ان کی سرزمین پر ہی قیدی بنا رکھا ہے۔ کشمیریوں کو 6 ماہ سے بھارت کے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق بھارتی دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ بھارت نے 9 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں اُن کی سرزمین پر قیدی بنا دیا ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ عالمی برداری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے خطے کے امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے