Home / اہم خبریں / پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے تیونس کی بندرگاہ کا دورہ- ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے تیونس کی بندرگاہ کا دورہ- ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد (نوپ نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے تیونس کی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس اصلت کے تیونس کی بندرگاہ پہنچنے پر دفاعی اتاشی،پاکستانی سفارتخانے کے سیکرٹری اور تیونس بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے مشن کمانڈرنے کمانڈرتیونس کوسٹ گارڈ،بیس کمانڈراورمیئر لاگولاٹی سے ملاقاتیں کیں ۔ جہاز کیعملے نیمختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا اورتیونس بحریہ کی مختلف تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔ ترجمان کے مطابق مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے پی این ایس اصلت نے تیونس بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس اصلت کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اورعسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے