Home / اہم خبریں / چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل ضلع خانیوال کا سرائے سدھو تھانہ کے ایس ایچ او کی طرف سے کاشف ندیم ٹبہ سلطان پور کے رہائشی کو ناجائز گرفتار کرنے کا نوٹس

چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل ضلع خانیوال کا سرائے سدھو تھانہ کے ایس ایچ او کی طرف سے کاشف ندیم ٹبہ سلطان پور کے رہائشی کو ناجائز گرفتار کرنے کا نوٹس

خانیوال (رپورٹ: شاہد عباس سیال) چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل ضلع خانیوال طیب چوہدری کا سرائے سدھو تھانہ کے ایس ایچ او محمود اختر کی طرف سے کاشف ندیم ٹبہ سلطان پور کے رہائشی کو ناجائز گرفتار کرنے کا نوٹس۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل ضلع خانیوال طیب چوہدری کا سرائے سدھو تھانہ کے ایس ایچ او محمود اختر کی طرف سے کاشف ندیم کو ناجائز گرفتار کرنے کا نوٹس متاثرہ خاندان کا چیرمین وزیراعلی شکایت سیل ضلع خانیوال طیب چوہدری سے رابطہ ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو محمود اختر اور ڈی ایس پی کبیر والا شمس خان کی ملی بھگت سے کاشف ندیم کو غیر قانونی طور پر ایف آئی ار نمبر 325/19 میں گرفتار کرنے کے بارے میں درخواست دی جس پر چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل ضلع خانیوال طیب چوہدری نے ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو محمود اختر اور ڈی ایس پی شمس خان سے فوری رابطہ کیا اور اس واقعہ کی رپورٹ طلب کی جس پر ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو محمود اختر اور ڈی ایس پی شمس خان ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور کوئی معقول جواب نہ دے سکے جس کے بعد وزیراعلی شکایت سیل ضلع خانیوال طیب چوہدری نے خود مکمل تحقیقات کی اور رپورٹ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بھجوا دی جس پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا فوری ایکشن کاشف ندیم کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوۓ مقدمے کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں اور متاثرین کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف بھرپور کاروائی گی جاۓ گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جشنِ آزادی پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں دوستانہ واکنگ فٹبال میچ کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں کے ایم سی کمپلیکس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے