Home / اہم خبریں / نوشہرہ کے علاقے رسالپور صحبت کلے میں مشکوک بیگ میں رکھی گئی آئی ای ڈی کو نوشہرہ بم ڈسپوزبل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا

نوشہرہ کے علاقے رسالپور صحبت کلے میں مشکوک بیگ میں رکھی گئی آئی ای ڈی کو نوشہرہ بم ڈسپوزبل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا

نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) نوشہرہ رسالپور صحبت کلے مشکوک بیگ میں رکھی گئی آئی ای ڈی کو نوشہرہ بم ڈسپوزبل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ مشکوک بیگ کی اطلاع پر ایس ایچ او رسالپور ارشد خان بمعہ پولیس نفری موقع پر پہنچ گئے تھے۔ بم ڈسپوزبل سکواڈ کو موقع پر بُلایا گیا۔ مشکوک بیگ حسن اکیڈمی کے قریب کریانہ کی دُکان میں رکھا گیا تھا۔ نوشہرہ بم ڈسپوزبل سکواڈ نے آئی ای ڈی کوناکارہ بنا دیا۔ آئی ای ڈی میں تقریباً 400 گرام بارود استعمال کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو کلیئر کرا دیا۔ جبکہ علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

جشنِ آزادی پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں دوستانہ واکنگ فٹبال میچ کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں کے ایم سی کمپلیکس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے