Home / اہم خبریں / پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج

پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج

اسلام آباد (نوپ نیوز) پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش پر ہالینڈ کے ناظم الامورکو گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا جس کی وفاقی کابینہ نے بھی پیر کو شدید مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کو بھی اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے اور پاکستانی سفیرکو او آئی سی رکن ممالک سے مل کر معاملہ اٹھانے کا کہا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے