Home / اہم خبریں / ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے‘ وزارت قانون میں سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر قانون فروغ نسیم

ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے‘ وزارت قانون میں سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر قانون فروغ نسیم

اسلام آباد (نوپ نیوز) سینیٹر فروغ نسیم نے وزارت قانون وانصاف کا قلمدان سنبھالتے ہی افسروں کے بیرون ملک دورے پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ غفلت برداشت نہیں کروں گا‘ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ نومنتخب وزیر قانون فروغ نسیم حلف اٹھانے کے بعد سیکرٹریٹ وزارت قانون و انصاف پہنچے جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو وزارت اور انٹرنیشنل لیگل فرنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے وزارت کے افسروں کے بیرون ملک دورے پر پابندی عاید کردی۔ ساتھ ہی لا افسروں کے تقرر کا جائزہ لینے اور وفاقی عدالتوں میں خالی اسامیاں پُر کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے‘ وزارت قانون میں سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے