Home / اہم خبریں / مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف باعث آر آئی سی راولپنڈی منتقل کردیا گیا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف باعث آر آئی سی راولپنڈی منتقل کردیا گیا

اسلام آباد (نوپ نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال کی سزا پانے والے ن لیگ کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت پھر ناساز ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف ہوئی، طبیعت بہتر نہ ہونے انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کچھ دن پہلے بھی معدے میں تکلیف کے باعث پمز میں زیر علاج رہے تھے، ان کے علاوہ اڈیالہ جیل میں قید ن لیگ کے حنیف عباسی کو بھی گزشتہ روز دل کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے