کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی ایکریڈیشن کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہاں نے سیکرٹری اطلاعات سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں مختلف اخبارات اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں، صحافتی تنظیموں کے نمائندے اور محکمہ اطلاعات کے ریجنلز ڈائریکٹرز نے شرکت کی، شرکت کرنے والو ں میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، کراچی یونین آف جر نلسٹس (دستور) کے جنرل سیکرٹری محمد عارف خان، کے یوجے کے جنرل سیکرٹری عاجز جمالی، پاکستان پریس فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف جئے جا، سینئر صحا فی رفعت سعید، ایوب شیخ، سالک مجید، طاہر حسن خان اور اسلم خان بھی شامل تھے، اجلاس میں گزشتہ سال 2019 میں جاری کئے جانے والے ایکریڈیشن کارڈز کے بارے میں تفصیلات پیش کی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر تین مہینے بعد متعلقہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جبکہ سرکاری نوکری کے حامل کسی بھی فرد یا صحافی کو یہ کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ اطلاعات سندھ تمام چینلز اور اخبا رات کو ایک لیٹر جاری کریگا جس میں انکے ادارے میں کام کرنے والے صحا فی، کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کے نام طلب کئے جائینگے تاکہ جلد از جلد صحافیوں کیلئے ایکریڈیشن کارڈز کا اجراء کیا جاسکے، اجلاس میں صوبائی ایکریڈیشن کمیٹی کے ممبران ڈویڑنل ڈائریکٹرز حیدرآباد زاہد مصطفےٰ میمن، ڈویژنل ڈائریکٹر لاڑکانہ عظیم شاہ، ڈویژنل ڈائریکٹر میرپورخاص ڈویژن سوائی خان چھلگری اور ڈویژنل ڈائریکٹر شہید بے نظیر آباد ڈویژن شفیق حسین میمن نے بھی شرکت کی۔
![]()