Home / اہم خبریں / پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کا ایک اور دھماکہ دار اعلان۔ جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک ہوگئے

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کا ایک اور دھماکہ دار اعلان۔ جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک ہوگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے بڑے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہاشم آملہ زلمی فیملی کا حصہ بن گئے۔ ہاشم آملہ پاکستان سپر لیگ فائیو میں پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور کی زمہ داریاں سنبھالیں گے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈ بیٹسمین اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا باعث خوشی ہے۔ پشاور زلمی ہر سال پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کو بڑے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہاشم آملہ کی موجودگی سے جہاں بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا وہیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے