Home / اسلام آباد / تجارتی ترقی کے بارے میں پہلی دو روزہ پاکستان افریقہ کانفرنس کل نیروبی میں شروع ہوگی

تجارتی ترقی کے بارے میں پہلی دو روزہ پاکستان افریقہ کانفرنس کل نیروبی میں شروع ہوگی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) تجارتی ترقی کے بارے میں پہلی دو روزہ پاکستان افریقہ کانفرنس کل نیروبی میں شروع ہوگی۔ پاکستان اور کینیا نے مشترکہ طور پر کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس میں دیگر افریقی ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم کے تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر عبدالرزاق داؤد کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریںگے۔ وزیراعظم کے تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر عبدالرزاق داؤد اپنے دورے کے دوران خارجہ امور، عالمی تجارت افریقی کمیونٹی اور ناردرن کوریڈور ڈویلپمنٹ کے کابینہ سیکرٹریوں سمیت کینیا کی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ کانفرنس پاکستانی اور افریقی تاجروں کے لئے ایک اہم موقع فراہم کرے گی کہ وہ رابطے بڑھانے کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی اور مربوط اقتصادی تعاون کے لئے تجاویز تیارکریں۔ افریقی ملکوں کے درمیان تعاون اور روابط میں اضافے اور خطے کا ایک اہم ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اشتراک عمل کے نئے امکانات پیدا ہوںگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے