Home / اہم خبریں / سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی اور ویکسین کی فراہمی کے معاملے پر سماعت، ہمیں یہ سب مت بتائیں غفلت پر کارروائی کیا ہوئی؟ صرف یہ بتائیں کون ذمہ دار ہے۔ عدالت

سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی اور ویکسین کی فراہمی کے معاملے پر سماعت، ہمیں یہ سب مت بتائیں غفلت پر کارروائی کیا ہوئی؟ صرف یہ بتائیں کون ذمہ دار ہے۔ عدالت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی اور ویکسین کی فراہمی کے معاملے پر سماعت ہوئی، بارہ سالہ حسنین ایم آئی سی ایچ تشویشناک حالت میں پہنچا تھا، رپورٹ پیش، ایم ایس چانڈکا میڈیکل لاڑکانہ بھی عدالت میں پیش ہوگئے ایم ایس چانڈکا میڈیکل لاڑکانہ نے عدالت کو بتایا کہ حسنین کو چانڈکا ہسپتال میں کچھ گھنٹے رکھا گیا، ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ حسنین کے علاج میں غفلت سامنے آئی ہے، عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ آوارہ کتوں سے متعلق شکایت کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے، ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے عدالت کو رپورٹ میں بتایا کہ آوارہ کتوں کے خلاف ترکش ماڈل کے تحت کارروائی کا منصوبہ، منصوبہ پر محکمہ لائیو اسٹاک نے اعتراض لگایا ہے، کوآرڈینیٹر سندھ حکومت نے عدالت کو بتایا کہ ابراہیم حیدری میں قائم مرکز میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، سرجری اور ویکسینیشن کے بعد انہیں ٹیگ لگادیا جاتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر اظہار برہمی کرتے ہوۓ کہا کہ ہمیں یہ سب مت بتائیں غفلت پر کارروائی کیا ہوئی؟ صرف یہ بتائیں کون ذمہ دار ہے، روٹین کی رپورٹ ہمیں نہیں چاہئے، کون انکوائری کرے گا ؟ کون ذمہ دار کا تعین کرے گا؟ ہیلپ لائن سے متعلق آگاہی کیلئے کیا مہم چلائی ؟ کوئی اشتہار چلایا؟ پی آئی ڈی اور ایس آئی ڈی سے اشتہار جاری کرایا یا نہیں؟ یہ تو سیدھا سیدھا توہین عدالت کا معاملہ ہے، اب توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، اب چیف سیکریٹری کو طلب کریں گے، آپ لوگوں کا اپنا اشتہار شائع کرانا ہو تو سب پتا ہوتا ہے کیسے اشتہار چلواتے ہیں، آپ اپنے دفتر میں بیٹھا کریں آپ کے آنے کا کوئی فائدہ نہیں، ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات کی سرزنش۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوۓ کہا کہ آپ لوگ کچھ نہیں کرسکتے اسی طرح ٹال مٹول کرتے رہیں گے، مفاد عامہ کے کاموں میں بھی رکاوٹیں ڈالتے رہتے ہیں، ہم سیکریٹری بلدیات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کریں گے، اس طرح کی ٹال مٹول ہرگز قابل قبول نہیں، کیا آپ انتظار کررہے ہیں کہ آپ کے بچوں کو بھی کتا کاٹ لے؟ خدا نخواستہ آپ کے بچوں کو کتا کاٹ لے تو پتا چلے کیا تکلیف ہوتی ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے