تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سجاس کی مجلس عاملہ کا پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کے الیکشن 2020 میں کامیاب ہونے والے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

سجاس کی مجلس عاملہ کا پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کے الیکشن 2020 میں کامیاب ہونے والے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز (پیپ) کے الیکشن 2020 میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداروں نو منتخب صدر اطہر حسین، نائب صدر جاوید جیےجا، سیکرٹری ابوالحسن، جوائنٹ سیکرٹری آصف راٹھور، خازن عمران علی ممبر گورننگ باڈی خالد خان، مستنصر دانش، عمران گیلانی اور اشرف میمن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فوٹو گرافرز کے مسائل کے حل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سجاس کے صدر آصف خان، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدور منصور علی بیگ، محمود ریاض، سیکریٹری اصغر عظیم، جوائنٹ سیکریٹری شاہد ساٹی، سیکریٹری فنانس ارشاد علی، سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد، ارکان مجلس عاملہ طارق اسلم، عبید اعوان، شاہد انصاری، عمرشاہین، جعفر حسین، طارق حسین، محسن رضا، جاوید اقبال، احسان خان، مجاہد سولنگی اور عالم زیب سمیت پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پی ایس ڈبلیو ایف امتیاز نارنجا نے اپنے مشترکہ بیان میں مزید کہا ہے کہ پیپ فوٹو جرنلسٹس کی تاریخ ساز تنظیم ہے جسے فوٹو جرنلسٹس کی ِخدمت میں ایک جداگانہ مقام حاصل ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے