مردان (رپورٹ: اصغر خان) مصنوعی مہنگائی ختم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر کی ہدایت پر ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان احد یوسف نے تھانہ صدر کی حدود میں منگا، اور چمتار روڈ پر پراٸس اینڈ اینٹی سافٹ انکروچمنٹ آپریشن۔ اس مد میں سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کرنے پر کئی دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔ فٹ پھاتز پر رکھے گئے کئی تجاوزات موقع پر ہٹادی گیں۔ نیز ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان احد یوسف نے واضح کر دیا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں اور عوامی راستوں پر رکاوٹيں بنانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارواٸی کی جاۓ گی۔
![]()