Home / اہم خبریں / ضلعی انتظامیہ راجن پور و محکمہ تعلیم کی بے حسی 150 سے زائد طالبعلم اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سیم نالہ میں سے گزر کر اسکول جانے لگے اہل علاقہ کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ضلعی انتظامیہ راجن پور و محکمہ تعلیم کی بے حسی 150 سے زائد طالبعلم اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سیم نالہ میں سے گزر کر اسکول جانے لگے اہل علاقہ کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ضلعی انتظامیہ و محکمہ تعلیم کی بے حسی علم کے حصول کے لیے 150 سے زائد طالبعلم اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سیم نالہ میں سے گزر کر اسکول جانے لگے ننھے بچوں کی زندگی داؤ پر اہل علاقہ کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق راجن پور سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر کوٹلہ نصیر کے موضع غازی آباد کی بستی رکھیہ کا گورنمنٹ پرائمری سکول جس میں 150 سے زائد طالبعلم علم کے حصول کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہر روز اسکول اور بستی کے درمیان 70 فٹ چوڑا اور 15 فٹ گہرا سیم نالہ کو نالے میں پڑے ٹوٹے پائپ پر سے گزر کر سکول آتے اور جاتے ہیں اکثر و اوقات معصوم بچے اس میں گرتے گرتے بچے ہیں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی بے حسی کی وجہ سے اس سیم نالہ پر پل نہ تعمیر کیا گیا جو کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے مقامی لوگوں محمد عمران، چوہدری سلیم، محمد حسین، محمد علی، طالب حسین، چوہدری افتخار، حاجی محمد یونس کے مطابق متعدد بار درخواستیں گزار چکے ہیں مگر کوئی شنید نہ ہوئی انہوں نے وزیر اعلی پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر راجن پور سے مطالبہ کیا ہے اسکول اور بستی رکھیہ کے درمیان موجود سیم نالہ پر فوری سٹیل پل بنایا جائے تاکہ کسی بھی سانحہ سے بچا جاسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے