Home / اہم خبریں / آج میرا رکن قومی اسمبلی ہونا عمران خان کے خواب کی تعبیر ہے۔ زرتاج گل

آج میرا رکن قومی اسمبلی ہونا عمران خان کے خواب کی تعبیر ہے۔ زرتاج گل

اسلام آباد (نوپ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل نے کہ ہمیں نمائندگی دینا عمران خان کا ویژن ہے اور آج میرا رکن قومی اسمبلی ہونا عمران خان کے خواب کی تعبیر ہے۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے پر نامزد کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جہاں انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہوں، وہاں سے وزیراعلیٰ نامزد کرنا بہت بڑی بات ہے۔ا نہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی پورے پنجاب اور جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔ واضح رہے کہ زرتاج گل 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 191 ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ (ن) کے صفدر اویس خان لغاری کے مقابلے میں 25 ہزار زیادہ ووٹ لے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں، جنہیں بہت سراہا جارہا ہے۔ زرتاج گل کے والدین کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے،جنہوں نے اپنی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور پھر تحریک انصاف میں بطور رضاکار شمولیت اختیار کی اور اب وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی پہنچ چکی ہیں۔ اس سے قبل ایک انٹرویو میں زرتاج گل نے بتایا تھا کہ عمران خان نے ان سے پہلے دن ہی کہا تھا کہ وہ بہت بہادر ہیں اور آگے جاسکتی ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے