ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) کشمیر ڈے کے موقع پر ریلی اور احتجاج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی۔ کشمیریوں کو حق خوداریت دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے چیئرمین بلدیہ اصغرطعلی عباسی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی میں سابق تعلقہ ناظم چاچا غلام مرتضی جونیجو، کونسلر صالح میمن، حق پرست کونسلر رانا نور خان، ڈاکٹر خلیل، ناصر قریشی، صحافی راشد چوہان و دیگر کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنماؤں طلبہ اور اساتذہ، بلدیہ اسٹاف کے علاوہ شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق دے پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے کیوں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کشمیر کو پاکستان سے کبھی جدا نہیں کیا جاسکتا انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی قرار داد پر عمل کروا کر کشمیریوں کو بھارت کے قبضہ سے جان چھڑوائی جائے اور ان کو ان کا حق دیا جائے ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، کشمیری پرچم اور بینرز ہاتھ میں تھامے ہوئے تھے۔
![]()