Home / اہم خبریں / برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا نومنتخب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلی فون، بطور وزیر اعظم انتخاب پر مبارکباد

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا نومنتخب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلی فون، بطور وزیر اعظم انتخاب پر مبارکباد

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا نومنتخب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلی فون ,بطور وزیر اعظم انتخاب پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات میں مزید تحریک اور سرگرمی لانے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کیساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کیلئے بھی تیار ہیں، نئی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے، بارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا۔ عمران خان نے کہا منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک سنگین مسئلہ ہے، منی لانڈرنگ کے انسداد کیلئے بیرونی حکومتوں خصوصاً برطانیہ کیساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم کا نومنتخب وزیر اعظم کے خیالات سے مکمل اتفاق کا اظہار ،منی لانڈرنگ کے انسداد کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیاگیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے