Home / اہم خبریں / کھیل سے طلبا ملک اور قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں، ترقی یافتہ قومیں اعلی تعلیم سے آراستہ ہوتی ہیں، شعیب حیدر کا اسپورٹس ڈے کی تقریب سے خطاب

کھیل سے طلبا ملک اور قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں، ترقی یافتہ قومیں اعلی تعلیم سے آراستہ ہوتی ہیں، شعیب حیدر کا اسپورٹس ڈے کی تقریب سے خطاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ورلڈ گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیویٹ کے چیرمین سید شعیب حیدر نے کہا ہے مہذب معاشرے کی تشکیل اچھی تعلیم سے ممکن ہے، تاہم کھیل سے طلبا اپنی قوم اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں، ان خیا لات کا اظہار انھوں نے ایجوکیشن ورلڈ اور مونٹیسوری ورلڈ کے سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا ترقی یافتہ قومیں اعلی تعلیم سے آراستہ ہوتی ہیں اور پسماندہ ممالک ان کی تقلید کرتے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ گزستہ تینتیس سالوں سے ہم ہر سال سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد بڑے پیمانے پر کرتے ہیں جسکو کامیاب بنانے میں ہماری تمام برانچز ہیڈز اور دیگر اسٹاف کی کاوششیں شامل ہوتی ہیں جن میں پرنسپل مونٹسوری ورلڈ مسز نزہت حیدر، پرنسپل دی ایجوکیشن ورلڈ مسز فرحانہ حیدر کے علاوہ برانچز ہیڈز غزالہ ریاض، تہذئب ابصار، رضوانہ عارف، سمن مضطفی، ناجیہ شیراز، ثریا راحت رضا، سر ایاز، سر عادل اور سر فاروق کے ساتھ تمام اسپورٹس ٹیچرز کا کردار اہم ہوتا ہے۔ پرنسپل مونٹیسوری ورلڈ مسز نزہیت حیدر نے کہا کہ تعلمی معیار کے حوالے سے ہمارے اسکولز کا شمار اسوقت شہر کے معروف اسکولوں میں ہوتا ہے۔ دی ایجوکیشن ورلڈ کی پرنسپل میڈم فرحانہ حیدر کا کہنا تھا والدین اگر اپنے بچوں کو اچھی تعلم دلوانا چاہتے ہیں تو ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ معیاری تعلیمی درسگاہ کا انتخاب کریں۔ قبل ازیں مختلف برانچوں کے طلبا اور طالبات نے مارچ پاسٹ کرکے تقریب کو رنگین بنادیا، افتتاحی تقریب کے موقع پر والدین کی کشیر تعداد یوبی ایل اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے