سانگھڑ /جام نواز علی بیرانی (رپورٹ: زاہد صوفی) کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 23 ویں یوم والدین کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی رئیر ایڈمرل زاہد الیاس پاکستان نیوی تمغہ ہلال امتیاز ملٹری کمانڈر کراچی چیئرمین بورڈ آف گورنرز شریک ہوئے ان کی آمد پر کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب میں والدین کی کثیر تعداد کے علاوہ ممبران بورڈ آف گورنرز، اعلیٰ و سول و فوجی حکام، علاقے کے معززین نے بھی شرکت کی اس موقع پر کیڈٹس نے مختلف جسمانی کرتب، پی ٹی شو، جمناسٹک، ٹائیگر اسکواڈ کی خصوصی ڈرل، ہارس شو جمپنگ اور ٹینٹ پیکنگ کا مظاہرہ کیا۔ کمانڈنٹ، پرنسپل و پروجیکٹ ڈائریکٹر کیپٹن محمد اشرف بھٹی تمغہ امتیاز ملٹری نے بریفننگ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور تعلیمی سال 2019 کی نصابی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی انہوں نے کالج کی نمایاں کامیابیوں اور قلیل عرصے میں کیے گئے انقلابی اقدامات و جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی تذکرہ کیا برائے سال 2020-2019 کی چیمپئین ٹرافی حسن علی آفندی ڈویژن کو دی گئی جسے ڈویژنل آفیسر عارف علی پہنور نے وصول کیا جبکہ رنراپ ٹرافی ایم اے جناح ڈویژن کو دی گئی جسے ڈویژنل آفیسر محمد حسن نے وصول کیا سال کے بہترین مقرر کیڈٹ اسود جاوید جبکہ اسٹک آف آنر کیڈٹ آصف علی و دیگر کو قائد اعظم ایوارڈ سے نوازا گیا کیڈٹ تاج محمد بہترین رائڈر کیڈٹ سمیر کیڈٹ وقار کو بہترین ڈرل، کیڈٹ ارسلان بہترین کھلاڑی اور کیڈٹ ذکریا ریاض بہترین ایتھلیٹ کے ایوارڈ دیئے گئے سال کے بہترین ٹیچر شہزاد احمد گل اور بہترین اسٹاف آفیسر رضوان احمد کوا ایوارڈ دیا گیا جبکہ سابقہ کیڈٹ جوکہ اب اعلٰی عہدوں پر فائز ہیں ان میں پاکستان آرمی کے میجر عفان باسط، ڈاکٹر قاسم علی اور پاکستان نیوی کے لیفٹینٹ محسن اعوان کو اپنے اپنے محکموں میں بہترین کارکردگی پر ایلمونائی ایوارڈ پیش کئے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی رئیر ایڈمرل زاہد الیاس پاکستان نیوی تمغہ ہلال امتیاز ملٹری کمانڈر کراچی چیئرمین بورڈ آف گورنرز نے اپنے خطاب میں کہا کہ کالج اعلیٰ طرز تعمیر کا معیار پر پورا اترتا ہے نہایت تیزی سے ترقی کر رہا ہے میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ یہ ادارہ اپنی شناخت بنا چکا ہے اور عرصہ دراز سے قائم شدہ اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے انہوں نے شاندار تقریب کیڈٹس، استاذہ کی محنت اور ایک معیاری و مثالی درسگاہ بنا دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ کیڈٹس کی روزمرہ ملٹری ٹریننگ فزیکل انسٹریکٹر اسپورٹس آفیسر اور اساتذہ کی خدمات پر ان کو تعریفی کلمات سے نوازا، تقرہب سے قبل مہمان خصوصی نے باغ نمبر ایک کا افتتاح بھی کیا اور یادگار کے طور پر ایک پودا بھی لگایا اس کے علاوہ انہوں نے اکیڈمک اور ایڈمن بلاک کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا افتتاح بھی کیا۔
![]()