تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں طلباء کے والدین نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں طلباء کے والدین نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) والدین نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں طلباء کے والدین نے محکمہ تعلیم کے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ میں رواں سال ریکارڈ سردی پڑی ہے جس نے گزشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، ٹھنڈ کی شدت سے بچوں اور بڑوں کی کثیرتعداد بیمار ہوکر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں جس سے ان کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ والدین نے صحافیوں سے گفتگوکے دوران کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں اب تک کے ریکارڈ کی تاریخی شدید ترین سردی پڑی ہے جبکہ دھند اور ٹھنڈ کی وجہ سے بیماریوں اور حادثات میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، انہوں نے صوبائی اور ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری و غیرسرکاری اسکولوں میں چھٹیوں میں اضافہ کردیا جائے تاکہ بچے اور والدین تکلیف و پریشانی سے بچ سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے