اسلام آباد (نوپ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق بھارتی وزیراعظم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ اٹل بہاری واجپائی برصغیر کی قدآور سیاسی شخصیت تھے۔بھارت کے دو بار وزیراعظم رہنے والے بی جے پی رہنما اٹل بہاری واجپائی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔پاکستان کے متوقع وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھارت کے غم میں شریک ہیں۔اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اٹل بہاری واجپائی برصغیر کی قد آور سیاسی شخصیت تھے، واجپائی نے بطور وزیر خارجہ پاکستان بھارت دوطرفہ تعلقات میں بہتری کا بیڑہ اٹھایا، ان کے انتقال سے خطے کی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔
![]()