مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چائلڈ ابیوز کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی تقریب میں اے سی ہیڈ کوارٹر طلعت فہد، اے اے سی سندس ارشاد کی شرکت، تقريب گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول نمبر 1 بوائز مانسہرہ میں منعقد کی گئی، تقریب میں طلبہ و طالبات اساتذہ عمائدین علاقہ والدین کی کثیر تعداد میں شرکت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول نمبر 1 مانسہرہ میں چائلڈ ابیوز کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر طلعت فہد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیکنڈ سندس ارشاد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ناصر شاہ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر طلال سعید، ڈاکٹر بینہ، ڈاکٹر منیزہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نعیم خان، سابق ایم پی اے ایبٹ آباد آمنہ سردار، ڈی او سوشل ویلفیئر ارشد خان سمیت طلبہ و طالبات اساتذہ والدین عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا مقصد بچوں کو ہراساں کرنا جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا جنسی تشدد کرنا بلیک میلنگ سمیت دیگر ناخوشگوار واقعیات سے آگاہی فراہم کرنا تھا تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے ایسے واقعیات کی روک تھام کے لیے والدین کو چاہیے کہ کمسن بچوں کو اینڈرائڈ فون اور انٹرنیٹ کے بے جا اور ناجائز استعمال سے روکا جائے، ٹی وی پر بے مقصد ڈرامے بچوں کی صلاحیتوں پر اثر انداز ہورہے ہیں، تقریب میں موجود طلبہ و طالبات کو ویڈیو کے ذریعے احتیاطی تدبیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔
![]()