اسلام آباد (نوپ نیوز) وزیراعظم کا انتخاب، مولانا فضل الرحمان زرداری ہاؤس پہنچ گئےمولانا فضل الرحمان کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات . ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈپٹی سپیکر کے امیدوار ان کے بیٹے مولانا اسعد محمود کو ووٹ دینے پر آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا، سابق صدر نے بھی ایم ایم اے سربراہ سے خورشید شاہ کو ووٹ دینے پر اظہار تشکر کیا۔ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے زرداری ہاؤس گئے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف کے لئے ووٹ مانگ لیا، سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی اجلاس کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا، مولانا کا کل کی صورت حال کے حوالے ایک مرتبہ پھر غور کرنے کا مطالبہ کیا، سابق صدر نے معاملے پر مزید مشاورت کرنے کا عندیہ دے ڈالا۔
![]()