Home / اہم خبریں / کرسمس کے حوالے سے حکومت سندھ کے انتظامات قابل تعریف ہیں۔ ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کو برابر کا شہری سمجھنا پیپلز پارٹی کے منشورکا حصہ ہے۔ نوید بھٹی

کرسمس کے حوالے سے حکومت سندھ کے انتظامات قابل تعریف ہیں۔ ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کو برابر کا شہری سمجھنا پیپلز پارٹی کے منشورکا حصہ ہے۔ نوید بھٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ کرسمس کے حوالے سے حکومت سندھ کے انتظامات قابل تعریف ہیں۔ ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کو برابر کا شہری سمجھنا پیپلز پارٹی کے منشورکا حصہ ہے۔ ملک کے مظلوم طبقے کو حقوق دلانے کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے وژن کے مطابق جدوجہد جاری رہے گی۔ نوید بھٹی نے کہا کہ دنیا بھرمیں مسیحی برادری کرسمس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت سندھ نے بھی صوبے بھر میں مسیحی برادری کی خوشیاں میں شریک ہوتے ہوئے بہترین انتظامات کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بذات خود ان انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور مختلف گرجا گھروں کا دورہ کرکے وہاں کے منتظمین سے ان کے مسائل معلوم کررہے ہیں اور موقع پر ہی ان کے حل کیلئے احکامات جاری کررہے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری ہوچکے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتی برادری برابر کا شہری سمجھتی ہے اور یہ اس کے منشور کا حصہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی رہنمائی میں ملک کے مظلوم طبقے کی داد رسی کے لیے پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے