مردان (رپورٹ: اصغر خان) ممبر صوبائی اسمبلی عبد السلام آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی 70 فی صد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے، اور صوبائی حکومت محکمہ زراعت کو ترقی دینے کے لئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ وٹرنری ہسپتال مردان کے کانفرنس ہال مردان میں محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مردان ڈاکٹر مثل خان مہمند، شیر محمد، حاجی نعمت، محمد اسلام، ساجد اقبال مہمند، واجد علی، الف خان، محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرتوقیر امین، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر مراد علی، ڈاکٹر بلال نے شرکت کی۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر توقیر امین، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر مراد علی اور ڈاکٹر بلال نے محکمہ لائیو سٹاک کے زیر انتظام جاری منصوبوں، گھریلو مرغبانی، کھٹا بچاؤ او ر جانوروں کو گوشت کے لئے فربہ کرنے کے بارے میں ایم پی اے عبد السلام آفریدی کو تفصیلی بریفنگ دی، اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیں۔ ڈاکٹر مثل خان نے صوبائی حکومت اور ڈی جی لائیو سٹاک کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور ان سے محکمہ لائیو سٹاک مردان کو درپیش مسائل کے حل کی درخواست کی۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ محکمہ زراعت کے مذکورہ پراجیکٹس بھر پور استفادہ حاصل کریں۔
![]()