تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محمود خان 77 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعلی خیبر پختونخواں بن گئے، کل اپنے عہدے کا حلف لیں گے

محمود خان 77 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعلی خیبر پختونخواں بن گئے، کل اپنے عہدے کا حلف لیں گے

پشاور (نوپ نیوز) اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ وزیراعلیٰ کا انتخاب اراکین کو 2 لابی میں تقسیم کر کے کیا گیا جس کے لیے محمود خان کے حامی اراکین لابی نمبر دو اور متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار میاں نثار گل کے حامی لابی نمبر ایک میں جمع ہوئے۔ اراکین کے لابی میں جمع ہونے کے بعد اراکین کی گنتی کی گئی جس کے بعد اسپیکر نے محمود خان کی کامیابی کا اعلان کیا جنہوں نے 77 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدم قابل میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے۔ واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کل گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنے عہدےکا حلف اٹھائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

گجرات میں گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والی دو خواتین گرفتار، 33 لاکھ روپے کے زیورات برآمد

گجرات، (مرزا عادل رحمان) تھانہ صدر گجرات پولیس نے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے