Home / اہم خبریں / مراد علی شاہ 97 ووٹ لیکر دوسری مرتبہ وزیر اعلی سندھ منتخب ہوگئے

مراد علی شاہ 97 ووٹ لیکر دوسری مرتبہ وزیر اعلی سندھ منتخب ہوگئے

کراچی (نوپ نیوز) اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ جس می قائد ایوان کے لیے رائے شماری ہوئی۔ قائد ایوان کے لیے پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ اور متحدہ اپوزیشن کے شہریار مہر کے درمیان مقابلہ تھا ۔ رائے شماری میں 158 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ جن میں مراد علی شاہ کو 97 جب کہ شہر یار مہر کو 61 ووٹ ملے۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 ارکان نے رائےشماری میں حصہ نہیں لیا متحدہ اپوزیشن کی دو خواتین ارکان شاہانہ اشعر اور ڈاکٹر سیما ضیاء نے رکنیت کا حلف نہیں لیا جب کہ پی ٹی آئی کے دو ارکان عمران اسماعیل اور راجہ اظہر بھی اسمبلی نہیں پہنچے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے