تازہ ترین
Home / اہم خبریں / راولپنڈی میں طلاق کی شرح میں بے پناہ اضافہ، 13560 مقدمات دائر

راولپنڈی میں طلاق کی شرح میں بے پناہ اضافہ، 13560 مقدمات دائر

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں طلاق کی شرح میں بے پناہ اضافہ، 13560 مقدمات دائر۔ طلاق حاصل کرنے والی خواتین کی عمریں 17 سال سے 30 سال ہیں۔ 2019 کے دوران ضلع راولپنڈی میں طلاق، خانگی جھگڑوں میں بہت اضافہ ہوا اور 13 ہزار 560 مقدمات دائرکیے گئے۔ راولپنڈی میں یکم جنوری سے 7 دسمبرتک طلاق، خانگی جھگڑوں کے 13560 مقدمات دائر کیے گئے جبکہ 2893 خواتین نے طلاق حاصل کیں۔ رپورٹ کے مطابق طلاق حاصل کرنے والی خواتین کی عمریں 17 سال سے 30 سال ہیں اورفیس بک اور واٹس ایپ دوستیوں والی شادیاں سب سے زیادہ ناکام رہیں۔ کچہریوں میں آکر کی جانے والی شادیاں 50 سے 70 فیصد ناکام ہونے لگیں، اس سال 281 خواتین، لڑکیوں نے گھروں سے بھاگ کر دارالامان میں پناہ لی جبکہ فیملی عدالتوں میں طلاق، بچوں کی حوالگی، سامان جہیز کی واپسی اور حق مہرکے 10 ہزارکیس زیر سماعت ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے