کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2020 کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی پریس کلب کے الیکشن میں صدر،نائب صدر،خزانچی،سیکرٹری،جوائنٹ سیکر ٹری،اور گورننگ باڈی کی 7 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 14 دسمبر بروز ہفتہ، شام 4 تا 7 بجے کراچی پریس کلب میں جمع کرائے جائیں گے، 16 دسمبر بروز پیر شام 4 تا 5 بجے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا جائزہ لیا جائے گا، کاغذات کی جانچ پڑتال 17 دسمبر شام 5 بجے تک ہوگی۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 19 دسمبر کو جاری کی جائے گی کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت21 دسمبر شام 4 تا 5 بجے تک ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ امیدوار انتخابات سے دستبرداری کے لئے کاغذات نامزدگی 24 دسمبر شام 4 تا 7 بجے کے دوران واپس لے سکیں گے اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 24 دسمبر کو رات 9 بجے جاری کی جائے گی۔ انتخابات کے لیے پولنگ 28 دسمبر 2019 بروز ہفتہ صبح 9 تا شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں ہوگی۔ الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جو 14 اراکین پر مشتمل ہے۔
![]()