Home / اہم خبریں / کے ایف سی کراچی پریمیئر لیگ 27 دسمبر سے شروع ہوگی

کے ایف سی کراچی پریمیئر لیگ 27 دسمبر سے شروع ہوگی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کرکٹ کا رنگارنگ ٹورنامنٹ کے ایف سی پریمیئر لیگ دوسرے ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جو نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں کراچی پریمیئر لیگ اور کے ایف سی کے مابین اشتراک عمل کا معاہدہ طے پاگیا ہے معاہدے کی تقریب کے ایف سی گلشن اقبال برانچ میں منعقد ہوئی جس میں کراچی پریمیئر لیگ کے سی ای او معیز بن زاہد اور کے ایف سی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر محمد نور عالم نے معاہدے پر دستخط کیے اس موقع پر دونوں اداروں کے دیگر اعلی انتظامی افسران، مہمانان اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کے ایف سی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر نور عالم نے کہا کہ ان کی ٹیم اس پرجوش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے بھرپور انعقاد کے لیے کراچی پریس لیگ کے ساتھ ہونے والے اشتراک عمل پر بے حد خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایف سی نے ہمیشہ ملک میں کرکٹ کے فروغ میں بھرپور معاونت کی ہے۔ ہم نے کے ایف سی کراچی پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں کو اسپانسر کیا تاکہ کرکٹرز کے لیے گراؤنڈ کی سطح کے مواقع بڑھاتے ہوئے کرکٹ سے متعلق ملکی و غیر ملکی سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پہلے سیزن کی طرح کراچی پریمیئر لیگ کا دوسرا سیزن بھی پرلطف اور ایکشن سے بھرپور ہوگا۔ اس اشتراک عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کراچی پریمیر لیگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر معیز بن زاہد کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے اور کرکٹ کے شیدائی 16 روز تک ان میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 27 دسمبر سے ہوگا۔ معیز بن زاہد نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والی ٹیموں کا تعارف بھی جلد کرایا جائے گا اور کے ایف سی پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے بارے میں دیگر تمام تفصیلات آئندہ پریس کانفرنس میں جاری کی جائیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے