تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیراعلیٰ پنجاب سے ساؤتھ ایشیئن گیمز 2019ء میں جیولین تھرو میں نیا ریکارڈ قائم کرنے والے گولڈ میڈلسٹ میاں چنوں کے رہائشی نوجوان کھلاڑی ارشد ندیم کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سے ساؤتھ ایشیئن گیمز 2019ء میں جیولین تھرو میں نیا ریکارڈ قائم کرنے والے گولڈ میڈلسٹ میاں چنوں کے رہائشی نوجوان کھلاڑی ارشد ندیم کی ملاقات

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ساؤتھ ایشیئن گیمز 2019ء میں جیولین تھرو میں نیا ریکارڈ قائم کرکے گولڈ میڈل جیتنے والے میاں چنوں کے نواحی گاؤں 101 پندرہ ایل کے رہائشی نوجوان کھلاڑی ارشد ندیم کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شاندار کارکردگی پر ارشد ندیم کو 5 لاکھ روپے کا چیک دیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ارشد ندیم جیسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔ اس دوران صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب سمیت ارشد ندیم کے والدین، بھائی اور کمسن بیٹی بھی موجود تھی ارشد ندیم کے والدین نے کہا کہ ہمارے بیٹے نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بیرون ملک جانے والے مسافروں کی روانگی سے قبل ایئرپورٹس پر سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل شروع

لاہور (نوپ نیوز) بیرون ممالک جانے والے مسافروں کو مالی نقصان اور آف لوڈنگ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے