Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان کے سالانہ انتخابات میں صدر کے لئے معروف قانون دان رانا ندیم ایڈوکیٹ کامیاب امیدوار کے طور پر سامنے آگئے

ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان کے سالانہ انتخابات میں صدر کے لئے معروف قانون دان رانا ندیم ایڈوکیٹ کامیاب امیدوار کے طور پر سامنے آگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان میں سالانہ انتخابات کی تیاریاں شروع، جوڑ توڑ کا عمل جاری، صدر کے لئے معروف قانون دان رانا ندیم ایڈوکیٹ کامیاب امیدوار کے طور پر سامنے آگئے، ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ کے سالانہ انتخابات سال 2020 کے لئے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں جس میں ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے سینئر و جونیئر وکلاء کے اہم اور مضبوط گروپ کی جانب سے صدر کے لئے پیپلز لائرز فورم کے صدر اور معروف قانون دان رانا ندیم ایڈوکیٹ کو نامزد کردیا گیا ہے۔ وکلاء کے مضبوط گروپ کی مکمل تائید اور حمایت کے بعد وہ کامیاب صدارتی امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آگئے ہیں جس سے ان کی کامیابی کو یقینی قرار دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وکلاء کا مذکورہ گروپ ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس گروپ کے نامزد کردہ امیدوار گزشتہ دس سالوں سے جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر منتخب ہوتے رہے ہیں ۔ مذکورہ گروپ کی جانب سے جنرل سیکرٹری کے لئے تنویر عباس مہدی ایڈوکیٹ کو نامزد کیا گیا ہے جن کا تعلق مستان زیدی ایڈوکیٹ گروپ سے ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے