Home / اہم خبریں / سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے پاک افغان سرحدی علاقے دومیل میں ایک پُل اور ارندو میں خواتین اساتذہ کیلئے ہاسٹل تعمیر کردیا۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بریگیڈیئر معین الدین اور مسز معین الدین نے دونوں منصوبوں کا افتتاح کیا

سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے پاک افغان سرحدی علاقے دومیل میں ایک پُل اور ارندو میں خواتین اساتذہ کیلئے ہاسٹل تعمیر کردیا۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بریگیڈیئر معین الدین اور مسز معین الدین نے دونوں منصوبوں کا افتتاح کیا

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے پاک افغان سرحدی علاقے دومیل میں دریا پر چار ماہ کے نہایت قلیل مدت میں ایک جھولا پل تعمیر کیا اس پل پر 72 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بریگیڈئیر معین الدین نے اس پل کا افتتاح کرتے ہوئے کام کی معیار کو بھی نہایت سراہا۔ اس پل کی تعمیر کیلئے حکومت جرمنی کے ڈونر ادارہ پاکستان افغانستان تاجکستان ریجنل انٹگریشن پروگرام نے فنڈ فراہم کیے تھے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے ایس آر ایس پی اور پی اے ٹی آر آئی پی گورنمنٹ آف جرمنی کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے اس علاقے کے لوگوں کا یہ دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ اس پل سے 120 گھرانوں کو فائدہ ہوگا۔ افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر انجنئیر خادم اللہ، میجر عبداللہ، ایس آر ایس پی کے انجینئرز سٹاف اور دیگر عملہ اور علاقے کے معززین بھی موجود تھے۔ انجینئر خادم اللہ نے بریگیڈئیر معین الدین کو اپنے ادارے کی جانب سے اس پسماندہ علاقے میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ چند مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس دریا یعنی نالے میں موسم گرما میں بہت زیادہ پانی آتا ہے جس کی وجہ سے ان کے بچے سکول جانے سے قاصر رہتے تھے اور وہ اپنے مریضوں کو بھی ہسپتال نہیں پہنچا سکتے تھے۔ اب ایس آر ایس پی نے ان کیلئے دریا پر پل بنایا تو ان کا مسئلہ حل ہوگیا اور اب ان کے بچے سکول بھی جاسکیں گے اور وہ اپنی ضرورت کی چیزیں بھی آسانی کے ساتھ اس پل پر گھر لے جاسکیں گے۔ اس کے بعد بریگیڈیئر معین الدین نے ایس آر ایس پی کے مالی تعاون سے ارندو کے علاقے میں زیر تعمیر ایک مڈل اسکول اورا یک گرلز ہائی اسکول کا معائنہ بھی کیا اور کام کی معیار پر تسلی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں مسز کمانڈنٹ نے ارندو میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول اور حال ہی میں اپ گریڈ ہونے والے گرلز ہائی اسکول کیلئے خواتین اساتذہ ہاسٹل کا بھی افتتاح کیا اور اسے خواتین اساتذہ کیلئے نہایت مفید قراردیا۔ اس موقع پر بیگم معین الدین نے کہا کہ اس دور دراز علاقے میں جہاں کوئی بھی تعلیم یافتہ خاتون ہائی یا مڈل اسکول میں خاتون اساتذہ نہیں ہے اور تمام خواتین اساتذہ باہر سے آئی ہیں ان کیلئے یہاں رہنا بہت مشکل تھا اب سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے ان خواتین اساتذہ کیلئے نہایت معیاری ہاسٹل تعمیر کیا جس میں کارپٹ، کمبل، فوم اور گرمائش کا تمام سامان موجود ہے اب خواتین اساتذہ کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ اس اسکول کی ہیڈ مسٹریس عمرانہ وزیر نے بتایا کہ اس اسکول میں سب غیر مقامی اساتذہ ہیں جن کو رہائش کا بہت مسئلہ تھا اب ایس آر ایس پی نے ہمارے لئے ہاسٹل بنایا جس پر ہم ان کا اور حکومت جرمنی کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ہمارا دیرینہ مسئلہ حل کیا۔ بیگم کمانڈنٹ نے کہا کہ میں ان خواتین اساتذہ کو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی شاگردوں کو ایسی تعلیم دلوائیں جس کی بدولت وہ ایک اچھے انسان بن سکے اور ان کو دیکھ کر دیگر والدین بھی اپنے بچیوں کو تعلیم دلوانے کیلئے سنجیدگی سے غور کریں۔ علاقے کے لوگوں نے ایس آر ایس پی، پیٹرپ حکومت جرمنی، پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں سے اس نہایت نظر انداز علاقے میں بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور تعلیم کی شرح بڑھانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے