Home / اہم خبریں / پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن 52 سالہ عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنر ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن 52 سالہ عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنر ہوں گے

کراچی (نوپ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن 52 سالہ عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنر ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل یکم جنوری 1966ء کو کراچی میں پیدا ہوئے وہ کنٹونمنٹ پبلک اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ نیشنل کالج کراچی میں زیرتعلیم رہے اور پھر اٹلی سے لیدر ٹیکنالوجی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر کے وطن واپس آئے۔ پیشے کے لحاظ سے وہ ایک کامیاب بزنس مین ہیں ان کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان اور عمران خان کے انتہائی قابل اعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے حالیہ انتخابات میں انہوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 سے کامیابی حاصل کی ان کی ایک جوس فیکٹری ہے وہ ’’شادی شدہ‘‘ ہیں اور 2 بچوں کے والد ہیں انہوں نے 2015ء میں کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 سے بھی ضمنی الیکشن لڑا تھا اور ایم کیو ایم کے کنور نوید سے شکست کھا گئے تھے تب انہوں نے 24 ہزار 821 ووٹ ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد سے حاصل کر لئے تھے ان کا شمار ہنس مکھ اور زندہ دل سیاستدانوں میں ہوتا ہے وہ کراچی سمیت سندھ کے سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے