کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ پاکستان کی معیشیت کا دیوالیہ نکالنے والی اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف سازش کررہی ہیں معیشیت کی ریٹنگ مستحکم ہونے سے اپوزیشن کی سیاست مزید منفی درجے پر چلی گئی ہے مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں دسمبر حکومت کے لیے آخری ماہ ہے کرپشن کے سقراط اپنے منفی اور جھوٹے پراپیگنڈے سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت نے سکھ کا سانس لینا شروع کردیا ہے نئے پاکستان کی اکانومی شاہین کی طرح پرواز کرنے کے لیے تیار ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے معیشت کا استحکام سب سے بڑا چیلنج تھا موڈیز کی گزشتہ رپورٹ میں پاکستان کا معاشی آئوٹ لک منفی سے مستحکم ظاہر کیا گیا حکومت نے قومی معیشت کے استحکام کیلئے جو پالیسیاں مرتب کی تھیں‘ انہیں عملی جامہ پہنانے کا سلسلہ برقرار رکھا آج حکومت کے اسی عزم کا نتیجہ قومی معیشت کے استحکام کی صورت میں برآمد ہورہا ہے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی ریل پیل ہونے سے اقتصادی ترقی کے مزید راستے بھی کھلتے جائینگے اپوزیشن تعصب پسند ہے اپوزیشن موجودہ حکومت کے 15 ماہ کے دور پر جس فورم پر چاہے مناظرہ کر لے وزیراعظم عمران خان ملک کے لیے کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں سابقہ حکومتوں نے قوم کے پیسوں سے شوگر ملز اور جائیدادیں بنائیں۔
![]()