Home / اہم خبریں / مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 125 واں یوم پیدائش آج بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 125 واں یوم پیدائش آج بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا

کراچی (نوپ نیوز) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 125 واں یوم پیدائش آج بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا ۔31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ شمع جمہوریت محترمہ فاطمہ جناح کوزندگی کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ 2 سال کی تھیں تو ان کے سر سے ماں کا سایہ اٹھ گیا اور ان کی بڑی بہن مریم نے ان کی پرورش کی ۔ حصول پاکستان کی تحریک کے دوران اور قیام پاکستان کے بعد مادر ملت نے جس سیاسی بصیرت و قیادت ، جراتمندی اور ایثار و قربانی کا مظاہرہ کیا وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ وہ نہ صرف محسن ملت بلکہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسلوں کیلئے رول ماڈل ہیں ۔ محترمہ فاطمہ جناح نے 9 جولائی 1967ء کو کراچی میں ہی وفات پائی ۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کر کے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے