کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈائریکٹر آف اسکول کی سرپرستی میں جاری اساتذہ کرام کی صلاحیتوں کو جدید طریقے سے بہتر بنانے کے پروگرام کے تحت حیدرآباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر الدین شیخ کی کراچی آمد، کراچی کے سی ایم ایس اسکول میں اساتذہ کے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے اسکول میں آکر بہت اچھا لگا، یہ اسکول جنگ عظیم اول سے بھی پہلے قائم ہو گیا تھا، آپ بہترین تعلیم فراہم کر رہے ہیں، بچوں کی تربیت کیلئے اس طرح کے اسکول بہترین مثال ہیں، معاشرے میں آج بھی اچھے استاد کی عزت ہوتی ہے، اپنے استاد کی عزت کرنے والا معاشرے میں بھی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، استاد اگر کلاس سے پہلے متعلقہ موضوع پر مطالعہ کرلے تو بچوں کو سمجھانے میں آسانی ہو جاتی ہے، صرف نصاب پڑھانا نہیں بچوں کی تربیت کرنا بھی اساتذہ کا کام ہے، بتیس سال سے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوں، آج کے دور میں ٹیچنگ کا شعبہ اس طرح کام نہیں کر رہا جس طرح کام کرنا چاہئے، بچوں کو یہ سمجھائیں کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں اور کس لئے پڑھ رہے ہیں، اساتذہ بچوں کی ڈائریکشن درست سمت میں کریں گے تو ایک اچھی قوم تیار کریں گے، بچوں کی تربیت کرنا ہمارا فرض ہے، بچوں کو جدید انداز میں پڑھائیں، ان کو ایک ہی انداز کے بجائے مختلف انداز سے تعلیم سے آشنا کریں۔
![]()