تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گزشتہ ہفتے ایتھنز میں شیعہ مسلم کمیونٹی یونان کی جانب سے مراسم عزاداری سمپوزئم کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز یونانی دانشور، ریسرچر، اسکالرز، ادبی شخصیات اور یونانی صحافی شریک ہوئے

گزشتہ ہفتے ایتھنز میں شیعہ مسلم کمیونٹی یونان کی جانب سے مراسم عزاداری سمپوزئم کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز یونانی دانشور، ریسرچر، اسکالرز، ادبی شخصیات اور یونانی صحافی شریک ہوئے

ایتھنز / یونان (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) رواں ہفتے یونان کے دارلحکومت ایتھنز میں شیعہ مسلم کمیونٹی گریس کی جانب سے مراسم عزاداری سمپوزئم کا انعقاد کیا گیا، ایتھنز اسکول آف فائن آرٹ میں منعقد ہونیوالے اس سمپوزئم کو ریسرچ سینٹربرائے ہیومنیٹیز کا اشتراک حاصل تھا جس میں ممتاز یونانی دانشور، ریسرچ اسکالرز، ادبی شخصیات اور یونانی صحافی شریک ہوئے اور نواسہ رسولؐ امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ ور اُنکے رفقاء کی عظیم قربانی کی یاد میں منائے جانیوالے سوگ اور قدیمی یونانی مشترکات پر روشنی ڈالی، مقررین نے نوحہ خوانی میں واقعہ کربلا کی مصوری اور رزمیہ شاعری کیساتھ قدیمی یونانی ثقافتی قربت اور مماثلت پر بھی سیر حاصل گفتگو کی، امام مہدیؑ اور عزائے امام حسینؑ کے تسلسل پر گفتگو کیلئے معروف لبنانی محقق بھی ویڈیو لنک کے ذریعے سمپوزئم میں شامل ہوئے اور شرکاء کو اپنے موضوع کی مناسبت سے روشناس کرایا گیا، اس پروگرام میں یونان کے ممتاز اسکالروں، دانشوروں اور شعبہ تدریس سے وابسطہ معروف شخصیات نے شرکت کرکے عزاداری پر تحقیقی مقالے بھی پیش کئے جبکہ ترکی، جرمنی اور فرانس سے عزاداری کے حوالے سے ریسرچ اسکالرز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، سمپوزئم کے دوران یونان اور ترکی میں عزاداری سید الشہدا کے موضوع پر بننے والی ڈاکیومنٹری فلمیں بھی پیش کی گئیں، اختتام پر عزاداری سمپوزئم کے آرگنائزر سید اشیر حیدر نے شعائر حسینیؑ اور غیر اسلامی معاشرے میں تبلیغ کے اثرات اور ترویج ِعزاداری میں یونانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے کردار پر اظہار خیال کیا اور سمپوزئم میں شرکت کرنے والے تمام طالبعلموں، اسکالروں، دانشوروں، پروفیسر صاحبان اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزاداری سمپوزئم کو احسن طریقے سے انجام دینے میں تعاون کرنے والے تمام افراد اور اداروں کی خدمات کو سراہا۔ اس سمپوزئم میں یونانی طلبا اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے