مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) گورنمنٹ کالج لساں نواب کے زیر اہتمام پرنسپل محمد زاہد اور پروفیسر عبدالرزاق عادل کی قیادت میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں کالج کے پروفیسرز، عملے، طلباء اور تناول پریس کلب کی صحافی برادری نے شرکت کی۔ ریلی لساں نواب کالج سے شروع ہوئی ہوکر ہری پور ویگن اڈہ اور مین بازار سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی اور وہاں سے لاری اڈہ پہنچی جہاں پر مقررین نے ریلی سے خطاب کیا۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اس مسلئے پر حکومت پاکستان کے اقدام کو بھی سراہتے ہیں کہ حکومت نے ناروے کے سفیر کو طلب کیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی جائے تاکہ مذاہب کے درمیان نفرتوں کے خلیج اور گہری نہ ہو۔ ریلی میں شریک طلباء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کاڑدز اٹھا رکھے تھے طلباء نے گستاخ قرآن کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا سر تن سے جدا، غازی عمر الیاس تیری جرأت کو سلام، لارسن سیان ملعون کو پھانسی دو کے نعرے بھی لگائے۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئے واپس کالج پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ تھانہ لساں نواب پولیس نے ریلی کی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیے۔
![]()