Home / اہم خبریں / آزادی رائے کے نام پر کتاب اللہ کی توہین عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ حکومت احتجاجاً ناروے سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔ جماعت اہلسنّت کے احتجاجی مظاہرے سے علامہ اکرام المصطفیٰ کا خطاب

آزادی رائے کے نام پر کتاب اللہ کی توہین عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ حکومت احتجاجاً ناروے سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔ جماعت اہلسنّت کے احتجاجی مظاہرے سے علامہ اکرام المصطفیٰ کا خطاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے رہنماء نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے خطیب علامہ اکرام المصطفیٰ اعظمی نے ناروے میں قرآن پاک کی توہین کے خلاف بولٹن مارکیٹ پر جماعت اہلسنّت کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی رائے کے نام پر کتاب اللہ کی توہین عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ اظہار رائے کی بھی کچھ حدود ہیں آزادی اظہار توہین مذاہب کا لائسنس نہیں دیتی، مسلمانوں کے عظیم کتاب کی گستاخی بھی دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد عالمی طاقتوں کو یہ باورکرانا ہے کہ بعض یورپی ممالک سازش کرکے کبھی قران پاک اور کبھی نبی آخرالزمان صلی الله علیہ وسلم کی شان میں جان بوجھ کر گستاخی کا ارتکاب کراتے ہیں جس سے مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوتے ہیں اور عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے جماعت اہلسنّت کے رہنماء سید رفیق شاہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں مقدس کتاب کی توہین کرنے والے امت مسلمہ کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔ مسلمان مذہب کے معاملے میں ہمیشہ سے انتہائی حساس رہے ہیں اظہار آزادی کے پیچھے مذہب کی توہین کسی بھی مہذب معاشرے کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ اپنی رائے کے اظہار کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ پیغمبر اسلام یا قرآن پاک کی توہین کی جانے لگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مغرب کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ مسلمان سب کچھ برادشت کر سکتا ہے لیکن کتاب اللہ اور نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی شانِ اقد س میں زرہ بھر گستاخی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ناروے حکومت کی سرپرستی میں بار بار توہین اسلام امت مسلمہ سے بغض کا واضح اظہار، انتہا پسندانہ ذہن کی عکاس اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی کھلی دل آزاری ہے، حکومت پاکستان گستاخانہ سرگرمیوں کے خلاف بطور احتجاج ناروے سے سفارتی تعلقات ختم کرنے سمیت ناروے سفیر کو ملک بدر کرے۔ مظاہرے میں قاری اسد اللہ، ہاشم عطاری، سید بلال باپو بولٹن مارکیٹ کی تاجر برادری کے لوگ بھی شریک تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ شٹل ٹرین دھماکہ، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ، (رپورٹ، حسین بخش) کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب اتوار کی صبح مسافر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے