Home / اہم خبریں / حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

جامشورو/ سیہون شریف (رپورٹ: سبحان بلوچ) حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ۔ آئی جی پی سندھ اے ڈی خواجہ کی ہدایت پر ایس ایس پی جامشورو پرویز خان عمرانی نے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ جگہ جگہ پولیس چیک پوسٹ اور پولیس کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ جس میں پولیس اہلکاروں کو دن کا کھانہ اور ٹھنڈا پانی تقسیم کیا گیا۔ ایس ایس پی جامشورو نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سیکیورٹی پر مامور اہلکار سخت انتظامات کریں اور کسی بھی غیر سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور کوئی بھی مشکوک شخص ہو تو فوراً حراست میں لیں۔ اور اپنے ارد گرد پر کڑی نظر رکھیں اور اپنے ارد گرد پر کڑی نظر رکھیں۔ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کےموقع پر تعینات پانچ ہزار پولیس افسران اور اہلکاروں کو سرکاری طور پر اور ایس ایس پی جامشورو پرویز خان عمرانی کی طرف سے دن کا کھانا اور ٹھنڈا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے