Home / اہم خبریں / انگلینڈ میں جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کا آغاز، افتتاحی روز دفاعی چیمپیئن پاکستان کی شاندار پرفارمنس، ابتدائی چار پوزیشنز پر قبضہ جمالیا

انگلینڈ میں جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کا آغاز، افتتاحی روز دفاعی چیمپیئن پاکستان کی شاندار پرفارمنس، ابتدائی چار پوزیشنز پر قبضہ جمالیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز کے مطابق جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کا انگلینڈ کے خوبصورت شہر ٹورکے میں آغاز ہوگیا۔ توقعات کے مطابق ایونٹ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑیوں کا غلبہ رہا۔ ویزا اور دیگر مسائل کے باعث کچھ اہم کھلاڑیوں سے محروم پاکستان ٹیم نے پہلے روز شاندارکارکردگی دکھائی۔ تیرہ سالہ سید عماد علی سات میں سے چھ میچز جیت کر دن کے اختتام پر ٹاپ پوزیشن پر رہے، سید عماد علی کا اسپریڈ اسکور ایک ہزار چھ رہا۔ اکیس سالہ حماد ہادی خان نے بھی چھ گیمز جیتے لیکن کم اسپریڈ اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ دانیال ثناء اللہ سات میں سے پانچ میچز جیتنے میں کامیاب رہے اور تیسرے نمبر پر آئے۔ حسان ہادی خان پانچ میچز میں فتح کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ انگلینڈ کے روری کیمپ صبح کے سیشن میں ٹاپ پر تھے تاہم دن کے اختتام پر انہیں گیارہویں اسپاٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ پاکستانی نژاد برطانوی پلیئر سنبل صدیقی دن کے اختتام پر انگلینڈ کی جانب سے ٹاپ پوزیشن پر رہیں۔ چیمپیئن شپ کے دوسرے روز مزید سات گیمز کھیلے جائیں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

جشنِ آزادی پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں دوستانہ واکنگ فٹبال میچ کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں کے ایم سی کمپلیکس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے