Home / اہم خبریں / مانسہرہ تناول ضلع ہری پور کی یوسی لدڑ منگ موضع چینتری برالیاں میں جنگلی حیات کی نسل کشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران اپنے دفاتر تک محدود ہیں

مانسہرہ تناول ضلع ہری پور کی یوسی لدڑ منگ موضع چینتری برالیاں میں جنگلی حیات کی نسل کشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران اپنے دفاتر تک محدود ہیں

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) مانسہرہ تناول ضلع ہری پور کی یوسی لدڑ منگ موضع چینتری برالیاں میں جنگلی حیات کی نسل کشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران اپنے دفاتر تک محدود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد مسکین چیئرمین آف برالیاں نے ایک وفد کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمینوں پر نایاب نسل کے پرندے پائے جاتے ہیں جن میں کالے تیتر اور بٹیر سرفہرست ہیں۔ شکاری حضرات بڑی بے رحمی سے ان نایاب پرندوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے منع کرنے پر ان کو دھمکیاں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں گورنمنٹ نے لائسنس دیا ہوا ہے شکاری حضرات اپنے ساتھ شکاری کتے لیکر آتے ہیں روزانہ درجنوں تیتر شکار کر کے لے جاتے ہیں شکاری کتوں کے ذریعے تیتر کو ہوا میں اڑا کر فائرنگ کرتے ہیں جس سے علاقے میں خوف و حراس پھیلا ہوا ہے ہم دیہاتی لوگوں کا گزر بسر انہی زمینوں پر ہوتا ہے ہمارے مرد و عورتیں جب زمینوں پر کام کیلئے جاتے ہیں تو یہ اوباش شکاری وہاں پر موجود ہوتے ہیں ہم گورنمنٹ خیبرپختونخوا، ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ایس ایچ او بیڑ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں کو روکا جائے بصورت دیگر ہم خود قانون کو اپنے ہاتھ میں لیں گے جسکی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ایس ایچ او بیڑ پر ہوگی ہم ایس ایچ او لساں نواب سے بھی درخواست کرتےہیں کہ اپنے علاقے کے شکار کے شوقین حضرات کو اپنی حدود میں مطلوبہ سہولت فراہم کریں بصورت دیگر ہم خود اپنی زمینوں پر غیر قانونی کاموں کو روکنا جانتے ہیں مگر یہ ذمہ داری آپکی بھی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے