Home / اہم خبریں / مانسہرہ تناول لساں نواب فیڈر پر بجلی کا طویل کریک ڈاؤن 26 گھنٹے کی طویل بندش کے بعد ایکسیئن مانسہرہ کے نوٹس میں لانے پر بجلی بحال ہوئی

مانسہرہ تناول لساں نواب فیڈر پر بجلی کا طویل کریک ڈاؤن 26 گھنٹے کی طویل بندش کے بعد ایکسیئن مانسہرہ کے نوٹس میں لانے پر بجلی بحال ہوئی

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) مانسہرہ تناول لساں نواب فیڈر پر بجلی کا طویل کریک ڈاؤن 26 گھنٹے کی طویل بندش کے بعد ایکسیئن مانسہرہ کے نوٹس میں لانے پر بجلی بحال ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بارش شروع ہونے کے بعد پرسوں صبح گیارہ بجے لساں نواب فیڈر کی بجلی بند ہوئی اور گزشتہ روز دن ایک بجے ایکسیئن مانسہرہ کے نوٹس میں لانے کے بعد بجلی بحال ہوئی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لساں نواب فیڈر انتظامیہ صارفین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برقرار رکھے ہوئے ہے۔ بارش کی بوند گرتے ہی لساں نواب فیڈر کی بجلی غائب ہو جاتی ہے جبکہ دوسرے فیڈرز پر بجلی ہوتی ہے۔ عوامی حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ لائن فالٹ، شاخ تراشی اور دیگر کاموں کی مد میں گھنٹوں بجلی بند کی جاتی ہے مگر بارش کی بوند گرتے ہی لساں نواب فیڈر کی بجلی غائب ہو جاتی ہے۔ فیڈر انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے تو جواب ملتا ہے کہ دونوں فیڈر کی لائنیں ٹکرا گئی ہیں جبکہ دوسرے فیڈر پر بجلی بحال ہوتی ہے۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اور ایکسیئن مانسہرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لساں نواب فیڈر انتظامیہ کے نااہل اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے یا پھر انہیں کہیں اور ٹرانسفر کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ عوام نے ایکسیئن مانسہرہ کا لساں نواب کی بجلی بحال کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے