Home / اہم خبریں / ڈی آئی جی تفشیشی پولیس سندھ کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر ایم پی اے حلیم عادل شیخ پر درج مقدمہ کی تفشیش میرپورخاص رینج سے منتقل کرکے شہید بینظیر آباد رینج کے حوالے کردی

ڈی آئی جی تفشیشی پولیس سندھ کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر ایم پی اے حلیم عادل شیخ پر درج مقدمہ کی تفشیش میرپورخاص رینج سے منتقل کرکے شہید بینظیر آباد رینج کے حوالے کردی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈی آئی جی تفشیشی پولیس سندھ کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر ایم پی اے حلیم عادل شیخ پر درج مقدمہ کی تفشیش میرپورخاص رینج سے تبدیل کرکے شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) رینج کے حوالے کردی۔ حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کارکنان پر ضلع عمرکوٹ کی کنری پولیس اسٹیشن میں تیس اکتومبر 2019 کو کاؤنٹر مقدمہ درج ہوا تھا۔ اس سے قبل حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر پتھراؤ حملے کا مقدمہ بھی کنری تھانے میں صوبائی مشیر تیمور ٹالپر سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں پر حلیم عادل شیخ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ اس واقعے پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے حلیم عادل شیخ نے اس کیس کی تفشیش میرپورخاص رینج سے تبدیل کرنے کی تحریری طور پر استدعا کی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے